Time 22 اپریل ، 2018
کھیل

پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کی کینیڈین حریف کو 39 سیکنڈ میں شکست

 باکسر عامر نے 1 منٹ سے بھی قبل 39سیکنڈ میں گریکو کو ناک آؤٹ کردیا—.فوٹو اے ایف پی

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

31 سالہ عامر خان اور 33 سالہ کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے درمیان برطانیہ کے شہر لیورپول میں مقابلہ ہوا، عامر خان نے تقریباً دو سال بعد رنگ میں واپسی کی اور مقابلہ  شروع ہوتے ہی اپنے حریف پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

باکسر عامر نے صرف 13 سیکنڈ کے اندر ہی اپنے حریف کو گھٹنوں کے بل کردیا تاہم 1 منٹ سے بھی کم وقت 39 سیکنڈ میں انہوں نے گریکو کو ناک آؤٹ کردیا۔

مقابلہ جیتنے کے بعد عامر خان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مزید بڑے مقابلے ہونے ہیں اور میں شائقین کو بڑے مقابلے دینا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ باکسنگ اسٹیڈیم مکمل بھرے ہوئے ہوں۔

—.فوٹو اے ایف پی

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں رنگ میں اس لیے واپس آیا ہوں کہ آپ کو بتاسکوں کہ عامر خان کیا ہے؟ میں دوبارہ چیمپیئن بننا چاہتا ہوں، میرا اگلا ہدف دوبارہ ٹائٹل حاصل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سابق لائٹ اور ویلٹر ویٹ عالمی چیمپیئن عامر خان لاس ویگس  2016 میں سول کینیلو الواریز کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہونے کے بعد سے کسی مقابلے میں نہیں اترے تھے جب کہ اس سے قبل برطانیہ کے شیفیلڈ میں پانچ سال قبل انھوں نے جولیو ڈیاز کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی تھی۔

مزید خبریں :