پاکستان
24 جولائی ، 2012

ملتان بورڈ کا میٹرک میں پوزیشن ہولڈر کے ناموں کا اعلان

ملتان…ملتان بورڈ نے میٹرک میں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ تعلیمی بورڈ ملتان کے مطابق گریڑن گرائمر اسکول ممتاز آباد ملتان کے طالب علم احمد مسعود نے مجموعی طور پر 1024 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن پر دو طلبا شعیب ہارون اور محمد امجد نذیر رہے جنہوں نے 1019 نمبرز حاصل کئے۔ شعیب ہارون کا تعلق تابندہ ماڈل ہائی اسکول شاہین کیمپس بورے والا ضلع وہاڑی سے ہے جبکہ محمد امجد نذیر گورنمنٹ ہائی اسکول میلسی ضلع وہاڑی کا طالب علم ہے تھرڈ پوزیشن ملتان کے نشاط گرلز ہائی اسکول کی طالبہ مریم بی بی نے 1017 نمبرز حاصل کر کے لی۔مجموعی طور پر پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلباء کا تعلق سائنس گروپ سے ہے۔

مزید خبریں :