04 فروری ، 2012
دمشق … شام میں سکیورٹی فورسز کے حملوں میں217 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق شام کے شہر حمص میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی فائرنگ اور بمباری سے 105 افراد ہلاک ہوئے اور حمص کے ضلع خالدیہ میں سکیورٹی فورسز کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد107 ہے۔ انسانی حقوق کے مبصرین کے مطابق شام کی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 217 ہو گئی ہے۔