پاکستان
24 جولائی ، 2012

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدرات امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس

کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدرات امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ہے ۔سید قائم علی شاہ نے پولیس کے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو جرائم پیشہ سرگرمیوں سے متعلق انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے تاکہ مجرموں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ معصوم لوگوں کا قتل گھناونہ جرم ہے جس کو روکنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متاثرہ علاقوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ مجرموں کے خلاف مقدمات کی تفتیش موئثر طریقے سے کی جائے جبکہ پولیس اور رینجرز کے درمیان ہر سطح پر مربوط تعاون کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ زبردستی فطرہ وصول کرنا جرم ہے اور اس جرم میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

مزید خبریں :