دنیا
04 فروری ، 2012

قاہرہ:پولیس اسٹیشن نذرآتش، گرفتار ملزمان چھڑا لئے گئے

قاہرہ … مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک پولیس اسٹیشن کو نامعلوم مسلح افراد نے آگ لگادی اور زیر حراست افراد کو چھڑاکر لے گئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق مشرقی قاہرہ میں ایک پولیس سٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور وہاں موجود زیر حراست افراد کو چھڑالیا ۔ مسلح افراد نے جاتے ہوئے پولیس اسٹیشن کو آگ لگادی۔ اس واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی۔زیر حراست افراد کو فٹبال میچ میں ہنگاموں کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :