Time 08 مئی ، 2018
پاکستان

آشیانہ اسکیم کیس: وزیراعظم کے سیکریٹری فواد حسن فواد آج دوبارہ نیب میں طلب

فواد حسن فواد پر من پسند افرادکو ٹھیکہ دینے اور اختیارات کےناجائز استعمال کا الزام ہے، ذرائع_ فوٹو/ فائل

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں مبینہ کرپشن کے الزامات پر آج دوبارہ طلب کرلیا۔

نیب نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں من پسند افراد کو ٹھیکہ دینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں تحقیقات شروع کررکھی ہیں۔

فواد حسن فواد کو نیب حکام نے پندرہ روز قبل طلب کیا تھا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی جب کہ انہیں ایک سوالنامہ بھی پیش کیا گیا تھا۔

ذرائع کےمطابق نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو آج چوتھی مرتبہ طلب کیا ہے اور وہ تین مرتبہ اس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد آج نیب کی طرف سے فراہم کردہ سوالنامہ جمع کرائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب نے فواد حسن فواد، ان کی اہلیہ اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بھی گرفتار کررکھا ہے جو جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔

مزید خبریں :