پاکستان
25 جولائی ، 2012

پیپلز پارٹی،متحدہ اور اے این پی ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ دار ہیں،محنتی

پیپلز پارٹی،متحدہ اور اے این پی ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ دار ہیں،محنتی

کراچی…امیرجماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ شہر میں تسلسل کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری پیپلزپارٹی ،ایم کیو ایم اور اے این پی پر عائدہوتی ہے ۔آخرکیا وجہ ہے کہ حکومت گرفتار ٹارگٹ کلرز کی سیاسی وابستگیاں قوم کے سامنے لانے سے گریزاں ہے۔ ادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس کہنا تھا کہ رمضان المبار ک میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری پرقابو پانے کے رحمان ملک کے دعوؤں کے برعکس روز لوگ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے از خودنوٹس کے فیصلے پرعملدرآمد نہ ہونا بھی ٹارگٹ کلنگ کے اضافے کی وجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اہم شاہراہوں ،چوراہوں اورچورنگیوں پر پولیس کے ناکوں اور رینجرز کی تعیناتی کے باوجودقاتل دندناتے پھرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قاتلوں کے دیدہ دلیری اس بات کی دلیل ہے کہ کوئی تو ہے جو مجرموں کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی فاروق نعمت اللہ نے جماعت اسلامی نیوکراچی کے راہنما عبدالرشیدفاروقی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ سازش کے تحت کراچی کے شہریوں کو اپنے پیاروں کی موت کا بدلہ خودلینے کی جانب دھکیلا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نہ جاگے تو لوگ خوداپنا بدلہ لینے لگیں گے جو ریاست کے خطرناک علامت ہے۔

مزید خبریں :