کھیل
Time 22 مئی ، 2018

فٹبال فیڈریشن نے برازیلین کوچ کے بعد برازیلین ٹرینر کی بھی خدمات حاصل کرلیں

پی ایف ایف نے برازیلین کوچ جوز انتونیو سے تین سال کا معاہدہ کر رکھا ہے۔ فوٹو:فائل

لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے برازیلین کوچ کے بعد برازیلین ٹرینر کی بھی خدمات حاصل کرلیں۔

ایشین گیمز کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں کا کیمپ 25 مئی سے لاہور میں شروع ہوگا اور برازیلین ٹرینر جوز رابرٹو پورٹیلا کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔

اس سے قبل پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین کوچ جوز انتونیو ناگورا کی خدمات حاصل کی تھیں جو کراچی میں کھلاڑیوں کو ٹپس دے رہے ہیں۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین کوچ سے 3 سال کا معاہدہ کر رکھا ہے اور یہ وہی کوچ ہیں جو برازیل ٹیم کی بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ایشین گیمز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کراچی میں ہونے والے چیلنج کپ کے دوران کیا گیا جب کہ لاہور میں لگائے جانے والے کیمپ میں 60 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔

مزید خبریں :