Time 25 مئی ، 2018
پاکستان

وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو 3 ماہ کی اعزازی تنخواہ دینے کی منظوری

وفاقی ملازمین کو یہ اعزازیہ 30 مئی سے قبل جاری کیا جائے گا— فوٹو: فائل

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو 3 ماہ کی اعزازی تنخواہ دینے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو 3 ماہ کی بنیادی تنخواہ کے مطابق اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے ملازمین کو اعزازیہ دینے کی منظوری دی اور وفاقی ملازمین کو یہ اعزازیہ 30 مئی سے قبل جاری کیا جائے گا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں وفاقی ملازمین کو اعزازیہ جاری کیا جائے گا۔ 

عام طور پر ہر سال بجٹ سازی سے تعلق رکھنے والے وفاقی ملازمین کو 3 ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جاتا ہے لیکن اس بار ان ملازمین کو الگ سے 4 ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا۔

مزید خبریں :