پاکستان
26 جولائی ، 2012

ہالا میں تاجر سے لاکھوں روپے لوٹنے پر تاجر برادری کااحتجاج

ہالا…ہالا میں تاجر سے تین مسلح ڈاکووٴں نے لاکھو ں روپے لوٹ لئے، واقعہ کیخلاف تاجر برادری نے احتجاج کرکے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کئی گھنٹوں تک بند کردیا۔ہالا کے معروف تاجر حاجی یار محمدمیمن افطاری کے وقت اپنے گھر جارہے تھے کہ میر بحر اسٹریٹ میں ڈاکووٴں نے اسلحہ کے زور پر اْن سے لاکھوں روپے لوٹ لئے اور مزاحمت کرنے پر انہیں پستول کا بٹ مار کے زخمی کردیا۔مثاثرہ افراد کے مطابق پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی،، جس پر میمن اور تاجربرادری نے احتجاج کیا اور قومی شاہراہ کوکئی گھنٹوں تک بلاک کردیا۔ ایس ایس پی مٹیاری کی یقین دہانی اور غفلت برتنے پر اے ایس آئی ہالا سمیت چار پولیس اہلکاروں کو حراست میں لینے کے احکامات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :