Time 27 مئی ، 2018
پاکستان

کوئٹہ میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

حملہ آوروں کی فائرنگ سے چار راہگیر زخمی بھی ہوگئے جنہیں سول اسپتال کوئٹہ میں طبی امداد دی جارہی ہے—فائل فوٹو۔

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے کے نتیجے میں دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں اہلکار ڈیوٹی کررہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی جس سے دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

جائے وقوعہ کے قریب سے گزر رہی ایک اور پولیس موبائل نے حملہ آوروں فائرنگ کردی جس سے دو موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

حملہ آوروں کی فائرنگ سے چار راہگیر زخمی بھی ہوگئے جنہیں سول اسپتال کوئٹہ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :