ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

گلوبل برانڈ کنسلٹنسی کی نئی تحقیق کے مطابق دنیائے ٹیکنالوجی میں سرچ پروڈکٹ نے ہارڈ ویئر پروڈکٹ کو مات دے دی ہے— فوٹو: اسکرین گریب

ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل معروف کمپنی ایپل پر بازی لے گئی جس کے بعد گوگل دنیا کا نمبر ون ویلیوایبل برانڈ بن گیا۔

گلوبل برانڈ کنسلٹنسی کی نئی تحقیق کے مطابق دنیائے ٹیکنالوجی میں سرچ پروڈکٹ نے ہارڈ ویئر پروڈکٹ کو مات دے دی ہے۔

گوگل کی برانڈ ویلیو 302 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے جبکہ ایپل کی برانڈ ویلیو 301 ارب ڈالر ہے۔

تیسرے نمبر پر 208 ارب ڈالر کے ساتھ ایمازون اور 201 ارب ڈالر کے ساتھ مائیکروسافٹ چوتھے نمبر ہے۔

خیال رہے کہ یہ مذکورہ تمام کمپنیوں کا تعلق امریکا سے ہے۔

مزید خبریں :