کھیل
04 فروری ، 2012

دبئی ٹیسٹ:انگلینڈ کیخلاف پاکستان دووکٹوں کے نقصان پر30رنز

دبئی ٹیسٹ:انگلینڈ کیخلاف پاکستان دووکٹوں کے نقصان پر30رنز

دبئی…دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف اپنی دوسری اننگ میں کھانے کے وقفے تک دووکٹوں کے نقصان پر تیس رنز بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 16رنز پر اس وقت گری جب توفیق عمرچھ رنز بناکرجیمزاینڈرسن کی گیند پراسٹراس کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوگئے۔پاکستان کو دوسرا نقصان28رنز کے نقصان پر ہوا جب محمدحفیظ 21رنز بنا کرپنیسر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔جب کھانے کاوقفہ ہوا تواظہر علی اور یونس رنز ایک،ایک رنز بنا کروکٹ پر موجود تھے۔تک پاکستان نے تیس رنز بنائے ہیں۔اس سے قبل دوسرے دن انگلینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کے 99رنز کے جواب میں 141رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی ۔ دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ کا اسکور 104رنز 6کھلاڑی آوٴٹ تھا۔ سب سے پہلے عبد ارلرحمن نے انڈرسن کا شکار کیا اور انہیں 4 رنز کے بعد ہی پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کے بعد براڈ بھی 4 رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے ۔ کپتان اسٹراس 56رنز بنا کر عبد الرحمن کے ہاتھوں آوٴٹ ہوئے جن کے بعد آخری کھلاڑی گریم سوان 16رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے کامیاب ترین بولر عبد الرحمن ثابت ہوئے جنہوں نے 40رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

مزید خبریں :