پاکستان
26 جولائی ، 2012

پیر مظہر کے میڈیا کنسلٹنٹ کی بیٹی کا انرولمنٹ جعلسازی پر منسوخ

کراچی…انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے وزیر تعلیم سندھ پیر مظہرالحق کے میڈیا کنسلٹنٹ محمد علی خان کی بیٹی کی جانب سے میٹرک کے جعلی دستاویزات جمع کرانے پر انرولمنٹ منسوخ کردیا۔ وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کے میڈیا کنسلنٹ محمد علی خان کی بیٹی عنیزہ علی کی انرولمنٹ میٹرک کی جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔محمد علی خان کی بیٹی نے 2010میں گلشن اقبال کے حشمت میموریل سکینڈری اسکول سے اے گریڈ میں میٹرک کیا جسے بعد میں اے ون کرالیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم سندھ پیر مظہرالحق کے میڈیا کنسلٹنٹ محمد علی نے اپنی بیٹی کا شارع لیاقت کالج میں داخلہ کرانے کے لئے اے ون گریڈ کی جعلی مارک شیٹ منسلک کی جبکہ امتحانی فارم جمع کراتے وقت اپنی بیٹی کی اصل مارکس شیٹ یعنی اے گریڈ کی مارکس شیٹ جمع کرادی جس کی وجہ سے ان کی بیٹی کا انٹرمیڈیٹ کا انرولمنٹ منسوخ کردیا گیا۔جب ڈی جی کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصار سے معلوم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جعلسازی میں کوئی بھی ملوث ہو اس کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید خبریں :