پاکستان
26 جولائی ، 2012

حکمرانوں کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہے، نواز شریف

حکمرانوں کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہے، نواز شریف

لاہور … مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف کا کہنا ہے کہ قوم پر حکمرانوں کا ایک ایک دن بھاری ہے، عام انتخابات میں غیر ضروری تاخیر کی گئی تو ڈٹ کر مزاحمت کریں گے۔ رائے ونڈ لاہورمیں ملتان کے سابق ناظمین کی نون لیگ میں شمولیت کے موقع پر نوازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مدت میں اضافے کی باتیں خود فریبی ہیں، قوم جمہوری تبدیلی چاہتی ہے، اس پر حکومت کاایک ایک دن بھاری ہے۔ نوازشریف کا کہناتھاکہ ملکی مسائل کا حل آزادانہ اور شفاف انتخابا ت ہیں، حکمران حیلے بہانوں سے اقتدار کو طول نہیں دے سکتے، عام الیکشن میں کسی بھی طریقے سے غیر ضروری تاخیر کی گئی تو نون لیگ ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

مزید خبریں :