پاکستان
26 جولائی ، 2012

جاگن جنگلات میں پولیس آپریشن،تین ہندو تاجر بازیاب

حیدر آباد…دریائے سندھ کے بائیں کنارے جاگن کے جنگلات میں پولیس کا ڈاکووٴں کے خلاف سرچ آپریشن تین مغوی ہندو تاجر بازیاب کرائے گئے۔پانچ اشتہاری ڈاکو گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں بازیاب کرائے گئے ہندو تاجروں مکھی رمیش لال، اشوک کمار اور ہری لال کو ڈاکو دو ہفتہ قبل حیدر آباد سے ٹھل جاتے ہوئے خیرپور کے علاقے سے کار سمیت اغوا کر لیاتھا، ہندو تاجروں کو بازیاب کرانے کے بعد ہندو پنچائت ٹھل کے حوالے کر دیا گیاہے۔سرچ آپریشن میں گرفتار کیے گئے پانچوں ڈاکو اشتہاری ہیں۔ انہوں نے سندھ میں کئی وارداتیں کرنے کے انکشافات کیے ہیں واضح رہے کہ ہندو تاجروں کے اغوا پر سندھ میں ہندوبرادری کا دو ہفتے سے احتجاج جاری تھا ۔ ہندو تاجروں کی بازیابی پر ہندو برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ خیرپور ، ٹھل ، چونڈکو اور دیگر مقامات پر ہندو برادری نے بڑے پیمانے پر مٹھائیاں تقسیم کیں۔

مزید خبریں :