26 جولائی ، 2012
اسلام آباد … اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بعض بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارش سے گرمی اورحبس کی شدت میں قدرے کمی آئی ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت و بلتستان، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر اور دادو 43 ڈگری کے ساتھ آج گرم ترین مقامات رہے۔ پشاورمیں درجہ حرارت 37، کوئٹہ 36، لاہور، گلگت 35، اسلام آباد 34، کراچی 32 اور مری میں زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔