پاکستان
26 جولائی ، 2012

مارکیٹوں کو کھلے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام شروع کردیا،گورنرسندھ

 مارکیٹوں کو کھلے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام شروع کردیا،گورنرسندھ

کراچی …گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کو مستحکم کرنے اور کراچی کے تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ کراچی کی مارکیٹوں کو گنجان آبادیوں سے نکال کر کھلے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کمشنر کراچی اور دیگر اعلیٰ حکام کو ہدایت کی گئی ہے،ا نہوں نییہ بات گورنر ہاوٴس میں آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمیں عتیق میر کی قیادت میں آٹھ رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تاجروں کو درپیش تمام مسائل پر ہماری بھرپور نظر ہے، رینجرز، پولیس اور امن و امان کی بحالی کے تمام ادارے شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کررہی ہیں اور اس میں بڑی حد تک کامیابیاں بھی ملی ہیں تاہم اس کے اثرات عوام تک پہنچنا نے کے لئے ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور اس کی حلیف جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ کراچی سمیت ملک بھر سے جرائم کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں قانون سازی بھی کی جارہی ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ کراچی میں بھتہ مافیا، پرچی مافیا اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے پولیس اور رینجرز کو تمام تر ٹیکنکل سپورٹ فراہم کی جارہی ہیں اور جلد ہی پولیس اور امن و امان کی بحالی کے اداروں کو لوکیٹرز اور کال ٹریسرز کی فراہمی کو یقینی بنا دیا جائے گا۔

مزید خبریں :