Time 29 جون ، 2018
پاکستان

قصور میں عدلیہ مخالف ریلی: سابق (ن) لیگی ایم این اے سمیت 4 ملزمان کو سزا

لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے درخواست پر فیصلہ سنایا: اسکرین گریب جیونیوز

لاہور: ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف ریلی نکالنے پر مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے شیخ وسیم اختر سمیت دیگر 4 ملزمان کو ایک ایک ماہ قید اور فی کس ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی فل بینچ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ وسیم اختر اور ان کے 3 ساتھیوں کو ایک ایک ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالت نے (ن) لیگ کے سابق ایم پی اے نعیم صفدر اور حاجی ایاز کو بری کردیا۔

کیس میں سزا پانے والے دیگر ملزمان میں مسلم لیگ (ن) قصور کے سینئر نائب صدر جمیل خان، سابق چیئرمین بیت المال قصور ناصر خان اور سابق چیئرمین بلدیات قصور احمد لطیف شامل ہیں۔

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے ملزمان کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا۔

عدالت نے دو ملزمان ناصر خان اور جمیل خان کی جانب سے رحیم کی اپیل کرنے پر انہیں معاف کردیا، دونوں ملزمان کو معاف کرنے کی ہدایت چیف جسٹس پاکستان نے دی تھی۔

واضح رہے کہ قصور میں 13 اپریل کو عدلیہ مخالف ریلی نکالی گئی تھی جس کے خلاف 30 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

مزید خبریں :