کھیل
Time 03 جولائی ، 2018

سنسنی خیز مقابلے کے بعد بیلجیئم نے جاپان کو 2-3 سے شکست دیدی

بیلجیئم کی ٹیم فتح کے بعد خوشی کا اظہار کررہی ہے—رائٹرز۔

ماسکو: ورلڈ کپ فٹ بال کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں بیجلیئم نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

رستو ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں پہلا ہاف بغیر کسی گول کے اختتام پذیر ہوا۔

دوسرے ہاف کے آغاز پر جاپان نے دو گول اسکور کرکے بیلجیئم کو شدید دباؤ میں ڈال دیا۔

جاپان کی جانب سے گینکی ہراگوچی نے 48ویں منٹ جبکہ تکاشی اینوئی نے 52ویں منٹ میں گولز اسکور کیے۔

دو گولز پیچھے ہونے کے باوجود بیلجیئم نے ہمت نہیں ہاری اور جان وینٹونگھن نے 69ویں منٹ میں گول اسکور کرکے جاپان کی سبقت آدھی کردی۔

74ویں منٹ میں مرونی فلینی کے گول نے بیلجیئم کو جاپان کے برابر لاکھڑا کیا۔

میچ کے بالک اختتامی لمحات میں ناسر چڈلی نے شاندار گول اسکور کرکے بیلجیئم کی فتح یقینی بنادی۔

مزید خبریں :