13 جنوری ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی سائنس فکشن فلمراون کا سیکوئل بنانے کے خواہش مند ہیں لیکن اس فلم کی چھمک چھلو کرینہ کپور نے سیکوئل میں کام کر نے سے انکار کر دیا ہے۔شاہ رخ خان راون کے بزنس سے نا صرف مطمئن نظر آرہے ہیں بلکہ اب وہ بولی ووڈ کی پہلی سائنس فکشن فلم بنانے کے بعد اس تجربے سے سیکوئل کو پہلے سے زیادہ بہتربنانے کے خواہشمند ہیں۔ دوسری جانب کر ینہ نے سیکوئل کا سنتے ہی قبل از وقت اس کا حصہ بننے سے انکار کر کے شاہ رخ کو بھی حیران کر دیا ہے ۔شاہ رخ خان نے 145کروڑ روپوں کی لاگت سے بننے والی اپنی اس فلم کو بلاک بسٹر بنانے کیلئے نا صرف پا نی کی طرح پیسہ بہا یا بلکہ دن رات ایک کر کے دنیا بھر میں اس کی تشہیر بھی کی لیکن پھر بھی یہ فلم متوقع بزنس کرنے میں ناکام رہی۔چھمک چھلو کر ینہ کے انکار کے بعداب شاہ رخ راون کے سیکوئل کیلئے کسی نئی ہیروئن کا انتخاب کریں گے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کون خوش قسمت سپر ہیرو کی ہیروئن بنے گی ؟۔