دنیا
Time 10 جولائی ، 2018

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے تمام بچوں کو نکال لیا گیا

— فوٹو: بی بی سی 

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسی بچوں کی فٹبال ٹیم کے 8 کھلاڑیوں اور کوچ کو بھی باحفاظت نکال لیا گیا جس کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔ 

تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی کے علاقے کے معروف غاروں کے سلسلے میں بچوں کی فٹبال ٹیم کوچ کے ہمراہ 23 جون کو سیر کے لیے گئی تھی۔

مون سون بارشوں کے باعث بچوں کی پوری ٹیم غار میں پھنس گئی تھی تاہم ریسکیو اداروں کی جانب سے ان کی کھوج لگائے جانے کے بعد بچوں کو باحفاظت نکالنے کے لیے کئی دنوں سے آپریشن جاری تھا۔

گزشتہ دنوں اتوار کے روز ریسکیو اداروں کی مدد سے غار میں پھنسے 4 بچوں کو نکال لیا گیا تھا لیکن باقی 8 بچوں اور کوچ کو بھی باحفاظت نکال لیا گیا۔

تھائی حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے پیر کو بھی آپریشن میں 4 بچوں کو غار سے بحفاظت نکالا تھا جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ غار میں پھنسنے والے تمام بچوں کی عمریں 11 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔ 

تھائی نیوی کا کہنا ہے کہ منگل کو ریسکیو آپریشن کے آخری مرحلے میں 4 بچوں اور کوچ کو باحفاظت نکالنے کے بعد پرخطر ریسکیو آپریشن بھی مکمل ہو گیا۔ 

دوسری جانب فٹبال فیڈریشن (فیفا) نے بچوں کی ٹیم کو ورلڈکپ کا فائنل دیکھنے کے لیے روس آنے کی دعوت دی تھی لیکن ڈاکٹرز نے طبی مسائل کے باعث بچوں کو سفر سے روک دیا ہے۔

تھائی لینڈ میں غار کی انفوگرام 

18 روز جاری تک رہنے والے ریسکیو آپریشن میں 90 غوطہ خوروں نے حصہ لیا جنہوں نے تھام لوانگ غار کے تنگ اور جان لیوا 4 کلومیٹر سے زائد طویل راستے سے بچوں کو باہر نکالا۔

مزید خبریں :