دنیا
Time 09 جولائی ، 2018

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے 4 بچوں کو نکال لیا گیا

غار میں اب بھی فٹبال ٹیم کے 8 بچے اور کوچ پھنسے ہوئے ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، تھائی حکام  — فوٹو: اے ایف پی 

تھائی لینڈ میں غار میں پھنسی فٹبال ٹیم کے 12 بچوں میں سے 4 کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی کے علاقے کے معروف غاروں کے سلسلے میں گزشتہ کئی دنوں سے بچوں کی فٹبال ٹیم کے 12 کھلاڑی اور کوچ غار میں پھنسے ہوئے ہیں۔

بچوں کی فٹبال ٹیم کوچ کے ہمراہ 23 جون کو غاروں کی سیر کے لیے گئی تھی لیکن مون سون بارشوں کے باعث غار میں پھنس گئی تاہم ریسکیو اداروں کی جانب سے ان کھوج لگائے جانے کے بعد بچوں کو باحفاظت نکالنے کے لیے کئی دنوں سے آپریشن جاری ہے۔

تھائی حکام کے مطابق غار میں پھنسے فٹبال ٹیم کے 4 بچوں کو باحفاظت نکال لیا گیا جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غار میں اب بھی 8 بچے اور کوچ موجود ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کل دوبارہ شروع کیا جائے گا جب کہ تھائی حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو تھام لوانگ غار کے تنگ اور جان لیوا 4 کلومیٹر سے زائد طویل راستے سے باہر نکالا گیا۔

مزید خبریں :