پاکستان
Time 21 جولائی ، 2018

کراچی: پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار کے کارکنان میں تصادم، امیدوار سمیت 8 زخمی


کراچی: دھنی بخش گوٹھ میں تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے کارکنان کے درمیان تصادم میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

جیونیوز کےمطابق کراچی کےعلاقے دھنی بخش گوٹھ میں انتخابی مہم کے دوران آزاد امیدوار اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آئے جس کے نتیجے میں ہونے والے تصادم میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق جھگڑا ریلی میں موجود گاڑیوں کو راستہ نہ دینےپر ہوا جب کہ زخمیوں میں پی ایس 99 کے آزاد امیدوار جان محمد رند بھی شامل ہیں جو سرپر پتھر لگنے سے زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :