دنیا
29 جولائی ، 2012

سائبیریا کے جنگلات میں آگ 37ہزار ایکڑ پرپھیل گئی

سائبیریا کے جنگلات میں آگ 37ہزار ایکڑ پرپھیل گئی

سائبیریا …روس کے علاقے سائبیریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 37ہزار ایکڑ پر درخت جل گئے۔ فائر بریگیڈ کے سیکڑوں اہل کار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مغربی سائبیریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر 2ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ، بھڑکتے شعلے ہزاروں ایکڑ پر درختوں کو چاٹ گئے ہیں۔ آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ دھوئیں کی وجہ سے ٹامسک کا مقامی ایئرپورٹ بند کردیا گیاہے اور پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ روسی حکام کے مطابق آگ سے آبادیوں کو کوئی خطرہ نہیں لیکن قریبی علاقوں میں رہنے والے افراد دھوئیں کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔

مزید خبریں :