Time 11 اگست ، 2018
پاکستان

خالد مقبول، نسرین جلیل، حیدر عباس رضوی اور خوش بخت شجاعت اشتہاری قرار

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کی سماعت ہوئی: فوٹو/ فائل

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے 2 مقدمات میں خالد مقبول صدیقی، نسرین جلیل اور خوش بخت شجاعت سمیت حیدر عباس رضوی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار الحسن اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

22 اگست کے 2 مقدمات میں ایک ملزم فیصل کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہیں ہوسکی جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 2سال گزر گئے ہیں ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ہر پیشی پر کوئی نہ کوئی غیر حاضر ہوتا ہے، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی، کوئی غیرحاضر ہوا تو اسکےوارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے۔

عدالت نے اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے 2 مقدمات میں خالد مقبول صدیقی، خوش بخت شجاعت، حیدر عباس رضوی اور نسرین جلیل سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا جب کہ کیس کی مزید سماعت بغیر کسی کارروائی کے 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :