23 اگست ، 2018
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز ایشیا کپ 2018 کا شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق ایونٹ 15 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔
ایشیا کپ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے درمیان گیارہ میچز کھیلے جائیں گے۔
ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو ہوگا۔