05 فروری ، 2012
اسلام آباد.......وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف زرداری سے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ملاقات ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیر اعظم نے صدر کو اپنے دورہ ڈیووس کے بارے میں اعتماد میں لیا۔ دونوں رہ نماوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔ صدر نے وزیر اعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔