Time 27 اگست ، 2018
پاکستان

وزارت داخلہ کو ملک سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت

وزارت داخلہ میں اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کو ماتحت اداروں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی— فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

وزارت داخلہ میں اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کو ماتحت اداروں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزارت داخلہ ملک سے لوٹی گئی دولت کی واپسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور قومی احتساب بیورو (نیب) منظم جرائم اور کرپشن کے خاتمے کیلئے مربوط روابط قائم کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں،ان کو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے ہدایت کیا کہ وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی ادارے شہریوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔

مزید خبریں :