پاکستان
05 فروری ، 2012

کوئٹہ : دارالامان سے لڑکی فرار ہوگئی

کوئٹہ . . . . . .کوئٹہ کے علاقے بروری میں دارالامان سے ایک نوجوان لڑکی فرار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بروری میں محکمہ سماجی بہبود کے زیر انتظام درالا مان سے فرار ہونے والی روشنا بی بی کوئٹہ کے علاقے نواکلی کی رہنے والی ہے۔ پولیس اور محکمہ سماجی بہبود کے عملے نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کوئٹہ کے اس دارالامان سے پہلے بھی لڑکیوں کے فرار کے دو واقعات ہوچکے ہیں جن میں 23 لڑکیاں فرار ہوچکی ہیں۔ تاہم ان واقعات کی تحقیقات منظر عام پر نہیں آسکیں۔

مزید خبریں :