پاکستان
Time 02 ستمبر ، 2018

شیخ رشید کا وزیراعظم کے آبائی شہر میانوالی کے لیے ٹرین چلانے کا اعلان

راولپنڈی سے میانوالی ایکسپریس 14 ستمبر سے شروع ہوگی جو کہ 5 گھنٹوں میں منزل مقصود تک پہنچے گی، شیخ رشید — فوٹو:فائل 

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی کے لیے ٹرین چلانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ترنول ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں اسٹیشن پر بنیادی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران شیخ رشید نے ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی کے لیے ٹرین چلانےکا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسٹیشن سے میانوالی ایکسپریس کا آغاز 14 ستمبر سے ہوگا جو کہ صبح 7 بجے روانہ ہوگی اور 5 گھنٹوں میں منزل پر پہنچائے گی جب کہ  میانوالی ایکسپریس راولپنڈی کے لیے دن 2 بجے روانہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ سہولیات فراہم کریں گے۔ 

مزید خبریں :