06 ستمبر ، 2018
آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نٹرول کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز پلئیرز ڈیولپمنٹ پروگرام کا پہلا مرحلہ 6 ستمبر کو تین دن جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا۔
گروپ ’اے‘ کی چار ٹیموں کے درمیان سنگل لیگ مقابلوں کے بعد کشمیر قلندرز اور کے پی قلندرز نے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرلی۔
ہوم گراونڈ پر فاسٹ بولر سلمان ارشاد کی قیادت میں کشمیر قلندرز نے اپنے تینوں میچوں میں فتح حاصل کی۔
دوسری جانب کے پی قلندرز دو فتوحات کے ساتھ اس گروپ میں دوسرے نمبر پر رہی۔
گروپ اے کی دیگر دو ٹیمیں گلگت قلندرز نے ایک میچ جیتا،تو پردیسی قلندرز تینوں میچوں میں ناکام رہی۔
مظفر آباد میں لاہور قلندرز پلئیر ڈیویلپمنٹ پروگرام میں تین دن میں چھ میچ کھیلے گئے۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی اور اختتامی روز آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر مہمان خصوصی تھے۔
سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف لاہور قلندرز کے سفیر ٹیسٹ فاسٹ بولر شعیب اختر دوران ٹورنامنٹ نہ صرف مظفر آباد اسٹیڈیم میں موجود رہے بلکہ انہوں نے شائقین کرکٹ کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
تین دن تک جاری رہنے اس ٹورنامنٹ میں بڑی تعداد میں اسکول اور کالج کے طلبہ و طالبات کیساتھ بچوں اور خواتین کی بٹرے تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا جن کے لئے لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے لکی ڈراز کے ذریعے پرکشش انعامات رکھے تھے۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ چییرمین رانا فواد، چیف ایگزیکٹو عاطف رانا، ثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید کے اعزاز میں ایوان وزیر اعظم میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
لاہور قلندرز پلئیرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کا دوسرا مرحلہ 9ستمبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔