پاکستان
30 جولائی ، 2012

ریلوے پولیس نے پارسل سیکشن سے چوری یو پی ایس بر آمد کر لئے

کراچی…کراچی کینٹ اسٹیشن کے پارسل اسیکشن سے چوری ہونے والے تین کارٹن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ،لیکن گروہ کے باقی ملزمان تاحال فرار ہیں۔ کینٹ اسٹیشن پارسل سیکشن سے چوری ہونے والے 3 کارٹن یوپی ایس برآ مد کرلئے گئے،ترجمان ریلوے پولیس ارشاد بیگ نے بتایا کہ یوپی ایس چوری کرنے والے ملزم نیلا خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا،بقیہ گروہ کے افراد کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کیخلاف ریلوے کینٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :