پاکستان
Time 17 ستمبر ، 2018

کرپشن کے معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جائے گا، فواد چوہدری

سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے پر بھی تیزی سے پیش رفت جاری ہے، سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے میں گزشتہ حکومت نے جان بوجھ کر تاخیر کی، وزیر اطلاعات— فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرپشن کے معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کرپشن کے پیسے کے خلاف پورے یورپ میں قانون سازی ہوئی ہے، ہم سعودی عرب کے ساتھ بھی کرپشن کے معاملے پر معاہدہ کریں گے، تحویل مجرمان کے معاہدے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ قانون کا ہاتھ ملزمان کی گردنوں تک ضرور پہنچے گا، سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے پر بھی تیزی سے پیش رفت جاری ہے، سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے میں گزشتہ حکومت نے جان بوجھ کر تاخیر کی۔

انہوں نے کہا کہ سوئس بینکوں کے ساتھ معاہدہ آئندہ چند دنوں میں ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کے دورۂ اسلام آباد کے موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق ایک معاہدہ کیا گیا ہے جس کا مقصد مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے معاونت کرنا ہے۔

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق ایک معاہدہ بھی کیا گیا جس کا مقصد مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے معاونت کرنا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد اکبر نے کہا کہ معاہدے کا مقصد لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے جبکہ ملزمان کے تبادلے کے معاہدے کی تجدید بھی کریں گے۔

مزید خبریں :