پاکستان
30 جولائی ، 2012

رضا ربانی سے قائم علی شاہ کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر گفتگو

کراچی… وزیراعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ سے قومی سلامتی پر قائم پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رضا ربانی نے ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاوٴس کراچی میں ملاقات کے دورا ن دونوں رہنماوٴں نے باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ ،صوبائی خودمختاری اور دیگر آئینی معاملات میں سینیٹر رضا ربانی کی خدمات کو سراہا۔سینیٹر رضا ربانی نے وزیراعلیٰ سندھ سے بعض قانونی اور آئینی معاملات سے متعلق بھی بات چیت کی۔

مزید خبریں :