18 ستمبر ، 2018
کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 8، 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔
سیکرٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے شہر بھر میں موبائل سروس بند نہیں ہوگی، صرف جلوسوں کی گزرگاہوں اور اطراف میں سروس کو معطل کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ موبائل فون سروس صبح 7 تا رات 12 بجے تک بند رہے گی۔
سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حیدرآباد، شہید بے نظیرآباد، خیرپور اور لاڑکانہ میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شکارپور اور جیکب آباد میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔
موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد
محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا آغاز آج رات 12 بجےسے ہوگا۔
موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 3 روز کیلئے عائد کی گئی ہے، پولیس کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی لگائی۔