Time 18 ستمبر ، 2018
پاکستان

آرمی چیف کی چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات

بشکریہ آئی ایس پی آر۔

بیجنگ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن چین سے ملاقات ہوئی جس کے دوران باہمی عسکری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ژینگ نے پاک چین ملٹری تعاون کو باہمی تعلقات کا اہم ستون قراردیا۔

جنرل ژینگ کے مطابق پاک چین ملٹری تعاون دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہے، چین ہر آزمائش پرپورا اترنے والے پاکستان اور اس کی فوج کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اس تعلق کو مزید بڑھانا چاہتا ہے، سی پیک کا مقصد دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ اور خوشحالی لانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی حمایت اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

مزید خبریں :