پاکستان
05 فروری ، 2012

ملک کے مختلف علاقوں میںآ ج بھی بارش اور برف باری کی پیش گوئی

ملک کے مختلف علاقوں میںآ ج بھی بارش اور برف باری کی پیش گوئی

اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبرپختون خوا میں بارش کا سلسلہ آج شام تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں برف باری مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی ایک شدید لہر آج شام بلوچستان میں داخل ہوسکتی ہے ۔ اسلام آباد اور راول پنڈی میں آج کم سے کم درجہ حرارت سات سینٹی گریڈ ، کراچی میں بارہ ، لاہور چھ، گلگت ایک، قلات اور کوئٹہ میں منفی ایک ، مری منفی چار ، پشاور چار ، پارا چنار منفی نو اور اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی دو سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :