کھیل
Time 27 ستمبر ، 2018

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

ٹیم کی قیادت سرفرازاحمد کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کردیا گیا ہے— فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

17 رکنی اسکواڈ کی قیادت سرفرازاحمد کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض اور میرحمزہ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اظہرعلی، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، حارث سہیل، یاسرشاہ، شاداب خان، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، فہیم اشرف اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دبئی میں 7 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے فوراً بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز شروع ہوگی جس میں دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز میں مدمقابل ہوں گی۔

مزید خبریں :