پاکستان
31 جولائی ، 2012

حکومت کا اولین ہدف برآمدات کا فروغ ہے،امین فہیم

 حکومت کا اولین ہدف برآمدات کا فروغ ہے،امین فہیم

اسلام آباد…وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ برآمدات کے فروغ اور تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کوششیں کرنا ہوں۔ اسلام آباد میں تجارتی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں مخدوم نے کہا کہ آئندہ تجارتی پالیسی میں حکومت کا اولین ہدف برآمدات کا فروغ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی پالیسی اس طرح بنائی جائے کہ اس پر عمل درآمد بھی ہوسکے۔ کونسل سے خطاب میں سیکریٹری تجارت منیر قریشی نے کہا کہ آئندہ تین سال میں مجموعی طور پر 95 ارب ڈالر کی برآمدات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید خبریں :