پاکستان
31 جولائی ، 2012

عوام ووٹ سے زرداری کو نشان عبرت بنانے کو بے چین ہیں، نثار

 عوام ووٹ سے زرداری کو نشان عبرت بنانے کو بے چین ہیں، نثار

اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عوام اپنے ووٹ سے زرداری حکومت کو نشان عبرت بنانے کیلئے بے چین ہیں، اگر اسمبلی کی مدت میں توسیع کا سوچا بھی گیا تو اپوزیشن سڑکوں پر ہو گی اور حکومت چلنے نہیں دیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ آصف زرداری کے آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی کے دعووٴں سے لگتا ہے کہ وہ ملکی مسائل سے نا واقف اور لاتعلق ہیں اور کسی دوسرے ملک کے شہری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران عوامی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں جو ایک مذاق ہے۔چودھری نثار نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کیلئے حکومت سے مشاورت کی کوئی ضرورت نہیں، تاہم وہ چند دنوں میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت شروع کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن کا لوڈ شیڈنگ کے بارے میں احتجاج ایسے ہی ہے جیسے ق لیگ کے وزراء روز چودھری شجاعت کو استعفے اور ایم کیو ایم والے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیتے ہیں۔

مزید خبریں :