31 جولائی ، 2012
کراچی… کراچی میں انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے زیر اہتمام فاتح سندھ محمد بن قاسم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے باب الاسلام کانفرنس منعقد کی گئی۔کانفرنس کی صدارت سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما اور جمعیت علماء پاکستان کے قائم مقام سیکریٹری جنرل طارق محبوب نے کی،کانفرنس کے مہمان خصوصی چیئرمین انٹر میڈیٹ بورڈ پروفیسر انوار احمد زئی سمیت علماء کرام نے یوم باب الاسلام کی مناسبت سے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ حکمران طبقہ اقتدار بچانے کے لئے ملک و قوم کو داوٴ پر لگا ررہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو ایک بار پھر غازی محمد بن قاسم کی طرح سپہ سالار چاہئے۔جس نے سندھ میں امن اور عدل و انصاف قائم کرنے میں مثال قائم کی۔