31 جولائی ، 2012
ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان میں گھریلو تنازع پر بیوی نے شوہرکو مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا پولیس نے نعش کو اسپتال منتقل کر دیا۔چوٹی زیریں کے رہائشی سجاد حسین نے الزام عائد کیا کہ اس کے بیٹے صدام حسین کو گھریلو جھگڑے پر اس کی بیوی نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔ مقتول صدام حسین نے دو ماہ قبل خوشاب کی رہائشی کرن شمائلہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی اور کرائے کے مکان پر اپنے والدین سے علیحدہ رہائش پذیر تھا، گذشتہ روز دونوں میاں بیوی کے مابین جھگڑا ہوا تھا جس پر یہ واقعہ رونما ہوا۔ چوٹی پولیس نے مقتول کی بیوی کو حراست میں لے کر نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔