پاکستان
31 جولائی ، 2012

وفاقی سیکریٹری آئی ٹی فاروق اعوان چیئرمین پی ٹی اے تعینات

اسلام آباد…وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے وفاقی سیکریٹری آئی ٹی فاروق اعوان کو چیئرمین پی ٹی اے تعینات کردیاہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سیکریٹری آئی ٹی ملک فاروق اعوان کی چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے پر تعیناتی فوری عمل میں آئے گی۔سرکاری ذرائع کے مطابق فاروق اعوان اپنے پیش رو ڈاکٹر محمد یاسین کی جگہ کل (بدھ کو) چارج سنبھالیں گے جو 23جولائی کو 4 سالہ مدت مکمل کرکے ریٹائر ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :