31 جولائی ، 2012
اسلام آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیداوار نے تیل و گیس کی تلاش میں انجینئرنگ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی، اینار “ ENAR کو یقین دلایا ہے کہ ان کے 18 کروڑ کے واجبات حکومتی اداروں سے ادا کروائیں گے۔کمیٹی کے چیئرمین محمد علی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اینار ENAR ، کی مالیاتی صورت حال اور پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر حکام نے بتایا کہ اینار ابوظہبی اور سعودی عرب میں بھی تیل گیس کی تلاش کے کنووٴں میں انجینئرنگ کی خدمات فراہم کرے گی۔ اینار ملک کی 10 اہم فیلڈز پر خدمات فراہم کر رہی ہے۔ کے آر ایل، نیشنل ریفائنری اور دیگر حکومتی ادارں سے 18 کروڑ 37 لاکھ روپے وصول کرنا ہیں۔ اجلاس میں ایک ہنر ایک نگر پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی۔