31 جولائی ، 2012
کراچی… کراچی کاریڈ زون کچرا کنڈی بننے والا ہے!!شہر بھر کے کچرے کاڈھیر،وزیراعلیٰ اور گورنر ہاوٴس کے باہر لگنے والا ہے!! کے ایم سی کے وہ ملازمین جو3مہینوں سے تنخواہیں نہ ملنے اور ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید کے لارے لپے سننے اوران کی مبینہ دھمکیوں سے تنگ آکر اب رمضان المبارک میں بھی سڑکوں پر احتجاج کرنے پرمجبور ہیں،نے دھمکی دی ہے کہ ریڈ زون کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیں گے۔مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے گورنر ہاوٴس اور وزیر اعلیٰ ہاوٴس جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے پہلے ڈنڈوں سے پٹائی اور پھر واٹر کینن سے دھلائی کے بعد درجنوں ملازمین کو دھر لیا۔ جس پر مظاہرین نے اعلان کردیاکہ اگر تنخواہیں نہیں ملیں تو کل وزیراعلیٰ اور گورنر ہاوٴس کے باہر کچرے کے ڈھیرلگادیں گے۔