پاکستان
31 جولائی ، 2012

ملتان میں شہریوں کا واسا حکام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،ٹریفک معطل

ملتان…ملتان میں شہریوں نے واسا حکام کے خلاف روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔یہ احتجاجی مظاہرہ الجیلان روڈ اور اس کے ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے سیوریج کا گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پر جمع ہونے کی وجہ سے چوک شہباز پر کیا اور واسا حکام کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اس دوران مظاہرین اور راہ گیروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی روز سے سیوریج کا گندا پانی ان کے علاقوں میں جمع ہو گیا ہے جس سے علاقہ میں بد بو اور تعفن پھیل رہا ہے ۔

مزید خبریں :