پاکستان
31 جولائی ، 2012

نواب شاہ میں پاک ائیر فورس کے فلائٹ لیفٹیننٹ گاڑی سمیت اغوا ء

نواب شاہ…نواب شاہ میں 4 مسلح افراد نے ائیر فورس کے فلائٹ لیفٹیننٹ کو گاڑی سمیت اغوا ء کرلیا۔ ڈی ایس پی ارباب سومرو کے مطابق ائیر فورس کے فلائٹ لیفٹیننٹ وقار اختر کراچی سے میر پور آزاد کشمیر بذریعہ کار جارہے تھے ،اْن کے ہمراہ کیپٹن بلال رشید بھی تھے،4 مسلح ڈاکوء وں نے دولت پور کے مقام پر کار کو روک کر بلال رشید کو زخمی کر کے رسیوں سے باندھ دیااور وقار اختر کو گاڑی سمیت لیکر فرار ہوگئے،جبکہ ڈاکووٴں نے کار مورو کے مقام پر چھوڑ دی ،زخمی کیپٹن بلال رشید کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :