پاکستان
31 جولائی ، 2012

پیڑول پمپ مالکان نے سیل بند کر دی ،شہریوں کو پریشانی کاسامنا

کراچی…پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کاامکان پیڑول پمپ مالکان نے پیڑول کی سیل بند کر دی جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے ۔ شہر کے اکثر پیڑول پمپس نے گذشتہ رات سے ہی پیڑول کی فروخت بند کر دی جبکہآج سارا دن شہری ایک پمپ سے دوسرے پمپ تک پیڑول کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہئے لیکن پیڑول دستیاب نہ ہوا جس سے موٹر سائیکل سوار شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا شہریوں کو کہنا تھا کہ منافع کی لالچ میں پیڑول پمپ مالکان نے فوری طور پر فروخت بند کر دی ہے تاکہ موجودہ اسٹاک بڑھی ہوئی قیمتوں پر فروخت کر سکیں ۔

مزید خبریں :