Time 07 اکتوبر ، 2018
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی اوپنرز کی پانچویں 'ڈبل' سنچری شراکت!

دبئی اسپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسڑیلیا کے خلاف محمد حفیظ اور امام الحق کے درمیان پہلی وکٹ پر 62.2 اوورز میں 205 رنز کی شراکت قائم ہوئی — فوٹو: پی سی بی

دبئی اسپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسڑیلیا کے خلاف محمد حفیظ اور امام الحق جو پہلی بار ایک ساتھ اننگز کا آغاز کر رہے تھے، دونوں کے درمیان پہلی وکٹ پر 62.2 اوورز میں 205 رنز کی شراکت قائم ہوئی، یہ پہلی وکٹ پر پاکستان کی طرف سے بننے والی پانچویں 'ڈبل' سنچری شراکت تھی۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے پہلی ڈبل سنچری شراکت خالد عباد اللہ اور عبدالقادر نے بنائی تھی، اکتوبر 1964ء کو آسڑیلیا کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دونوں کے مابین 249 رنز بنے۔

دسمبر 1997ء میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں عامر سہیل اور اعجاز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ریکارڈ 289 رنز جوڑے جو پہلی وکٹ پر آج بھی پاکستان کی ریکارڈ شراکت ہے۔

مئی 2000ء میں محمد وسیم اور عمران نذیر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی وکٹ پر 219رنز بنائے،جب کہ اکتوبر 2016ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دبئی میں سمیع اسلم اور اظہر علی نے پہلی وکٹ پر 215رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

مزید خبریں :